the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

صدر بشار الاسد اور روس کے وزیر دفاع سرگئی شائیگو نے مزید کہا ہے کہ حلب میں محصور لوگوں کے لیے چار راستے کھولے جائیں گے جن میں سے تین عام شہریوں اور اُن باغیوں کے لیے ہوں گے جو ہتھیار رکھنے پر آمادہ ہیں۔

شام کے صدر بشار الاسد نے جمعرات کو ایک بیان میں اُن باغیوں کے لیے عام معافی کی پیشکش کی ہے جو آئندہ تین روز میں حکام کے سامنے اپنے ہتھیار رکھ دیں گے۔

صدر بشار الاسد اور روس کے وزیر دفاع سرگئی شائیگو کی طرف سے ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ حلب میں محصور لوگوں کے لیے چار



راستے کھولے جائیں گے جن میں سے تین عام شہریوں اور اُن باغیوں کے لیے ہوں گے جو ہتھیار رکھنے پر آمادہ ہیں۔

جب کہ چھوتھا راستہ اُن باغیوں کے لیے ہو گا جو اپنے اسلحے سمیت شہر سے جانا چاہتے ہیں۔

ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے بیان میں روس کے وزیر دفاع سرگئی شائیگو نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمر پوٹن حلب میں ’’دہشت گردوں‘‘ کی طرف سے یرغمال بنائے لوگوں اور ہتھیار ڈالنے پر آمادہ باغیوں کے لیے جلد انسانی ہمدردی کے بنیاد پر ایک بڑا امدادی آپریشن شروع کریں گے۔

روس کے وزیر دفاع نے کہا کہ حلب کے باہر خوراک اور ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔

حلب کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے شامی حکومت نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق لگ بھگ ڈھائی لاکھ عام شہری حلب میں محصور ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.